District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وڈ ورکنگ انسٹیوٹ اور سوشل سیکورٹی ہسپتال گجرات کا دورہ کیا،
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
‎ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وڈ ورکنگ انسٹیوٹ اور سوشل سیکورٹی ہسپتال گجرات کا دورہ کیا، پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر آصف صدیق، سینئر صحافی عامر بیگ، مبین الرحمن ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وڈ ورکنگ انسٹیوٹ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ اور لکڑی سے فرنیچر کی تیاری کے مراحل کا مشاہدہ کیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ووڈ ورکنگ انسٹیوٹ میں فرنیچر کی تیاری کے حوالے سے جدید طریقوں سے تربیت فراہم کی جارہی ہے، وڈ ورکنگ انسٹیوٹ مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق اسٹیٹ آف دی آرٹ مشینری سے آراستہ ہے، وڈ ورکنگ انسٹیوٹ میں سی این سی کٹنگ کی بھی تربیت فراہم کی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وڈورکنگ انسٹیوٹ کی انتظامیہ کو بہترین سہولیات کی فراہمی پر سراہا، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے سوشل سیکورٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مختلف شعبہ جات، ڈسپنسری، وارڈز، آپریشن تھیٹر سمیت صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے ۔