District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم جاری ہے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم جاری ہے، پولیو ٹیموں گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں، پولیو مہم 29 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ دو روزہ فالو اپ مہم چلائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں جاری پولیو مہم کے دوسرے روز ایوننگ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر صدف اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو ٹیمیں مائیکرو پلان لر عمل کریں اور 100 فی صد اہداف حاصل کریں، پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے غفلت کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔