District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے،
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، اسسٹنٹ کمشنرز اور ریوینیو افسران تمام میرج ہالز کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کررہےہیں ۔گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 605 مقامات پر انسپکشن کی گئی 34 شادی ہالز پر ون کی خلاف ورزی پر 15لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا،جبکہ اہک شادی ہال کو سیل کردیا گیا اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے شادی ہالز کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، گزشتہ روز مجموعی طور پر 25شادی ہالز کو چیک کیا گیا،تحصیل گجرات میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس نے 10 شادی ہالز،تحصیل کھاریاں میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے 9شادی ہالز کو چیک کیا گیا جبکہ تحصیل سرائے عالمگیر میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل نے تحصیل سرائے عالمگیر میں 6شادی ہالز کو چیک کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ون ڈش پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالز پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا، شادی ہال کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے، تمام شادی ہالز مالکان ون ڈش پر پابندی ہرصورت یقینی بنائیں، بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔