District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اورصدرحسن جاوید کے منعقد ہوا
District Government Gujrat News
پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اورصدرحسن جاوید کے منعقد ہوا، اجلاس ایسوسی ایشن بورڈ کی آڈٹ رپورٹ، کاردگردگی اور ائندہ کے اہداف کا جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ بچوں کی مسکراہٹ کو قائم رکھنے میں ادارے کا اہم کردار ہے، کٹے ہونٹ تالو سے متاثرہ بچوں کے والدین کلیفٹ ہسپتال گجرات سے رجوع کرسکتے ہیں،بچوں کی مسکراہٹ کو قائم رکھنے پاکستان کلیفٹ لپ اینڈ پیلٹ ایسوسی ایشن کی خدمات قابل تحسین ہیں، ممبران بورڈ نے اپیل کی ہے کہ مخیر حضرات بچوں کے علاج کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں،ادارہ کٹے ہونٹ اور تالو والے بچوں کے علاج و معالجہ میں اہم کردار کر رہا ہے، اجلاس میں آدٹ، پی آر اور سالانہ ریونیو میں اضافے کے لئے اہم فیصلے کیے گئے، زیادہ سے زیادہ فنڈز حاصل کر کے متاثرہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کیا جا سکتا ہے، چیئرمین ڈاکٹر اعجاز بشیر، صدر حسن جاوید، نائب صدر شیخ گلریز نبی، جنرل سیکرٹری مرزا اشفاق بشیر، فنانس سیکرٹری ذوالفقار علی،سمیعہ اعجاز،چوہدری ارشد بیگہ جرمنی،عزیزالرحمان مجاہد،پرویز اقبال قطر،خوشنودمجتبیٰ ،میاں غلام محی الدین،عثمان ندیم سندھو،نعمان ندیم سندھو،مرزاعامر بشیر اوراحمد یاسین سمیت دیگر بورڈ ممبران اس موقع پر موجود تھے۔