District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے گجرات کا دورہ کیا، ڈی سی کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ ضلعی افسرا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے گجرات کا دورہ کیا، ڈی سی کمپلیکس میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ ضلعی افسران کے اجلاس کی صدارت کی، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے تمام ضلعی محکموں کی کارگردگی سمیت ریونیو امورپرائس کنٹرول مجسٹریس کی کاگردگی، میونسپل سروسز کی فراہمی، صفائی، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے،محکمہ ایجوکیشن اور صحت کی کارکردگی سمیت یوریا کھاد کی مارکیٹ میں سپلائی کا جائزہ لیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز خضر حیات بھٹی، اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس، زوہیب ممتاز محمد اکمل، اے سی ایچ آر، آے ڈی آر، ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ اور دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر گوجرنوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے سحت ہدایات دیں اور کہا کہ اسموگ کی روک تھام کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں، ضلع میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں کو بند کیا جائے، اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ضلع گجرات میں فصلوں کی باقیات کوآگ لگانے پر 1 لاکھ 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے بھٹہ خشت پر 4 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں پر 58,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، اسموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو ویکس سینٹر ریفر کیا جائے، انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کریں، ریٹ لسٹیں اپنی نگرانی میں جاری کروائیں، پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، رواں ماہ 9733 مقامات پر انسپکشن کی گئی، 370 افراد پر گراں فروشی پر 20 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ تمام انتظامی افسران اسکولز اور ہسپتالوں کا دورہ کریں، ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائےاور غفلت برتنے والے افسران و عملہ کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ کمشنر گجرات ڈویژن نے کہا کہ شہروں کی بیوٹی فیکیشن پر خصوصی توجہ دی جائے، میڈینز، مرکزی شاہراہوں، گرین بیلٹس کو صاف کیا جائے شجرکاری کی جائے، بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جائے، شہریوں کی شکایات کو فوری ازالہ کیا جائے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ کمشنر نوحید حیدر شیرازی نے کہا کہ ریونیو کے حوالے سے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کی جائیں، انتقالات، وراثت ریکارڈ درستگی کے حوالے سے شہریوں کی درخواستوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے، انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی فراہمی ڈیمانڈ کے مطابق مارکیٹ میں یقینی بنائی جائے، محکمہ زراعت کھاد ڈیلرز سے قریبی رابطے میں رہیں، مارکیٹ میں یوریا کھاد ذخیرہ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے،ڈیلرز کو اسٹاک ڈکلیئر کرنے کا پابند کیا جائے۔کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی شہر بھر میں صفائی، ون ڈش ، ریوینیو، گاؤں چمکیں گے سمیت سبزی و فروٹ منڈیوں کی نگرانی کے اقدامات کو سراہا۔