District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈسٹرکٹ ڈوپلمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا،
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈسٹرکٹ ڈوپلمنٹ کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ، ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ اس موقع پر موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر گجرات میں ماڈل ای رجسٹریشن سینٹر قائم کیا جائے گا کس پر 56 ملین روپے لاگت آئے گی، تینوں تحصیلوں میں سب رجسٹرار دفاتر کی ری ویمپنگ کروائی جائے گی، تمام دفاتر میں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس پر 18 ملین روپے لاگت آئے گی، اس کے علاوہ تینوں تحصیلوں میں اراضی ریکارڈ سینٹرز کی تزئین و آرائش اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی جس پر 15 ملین روپے لاگت آئے گی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ترقیاتی کام وقت پر مکمل کروائے جائیں، کام کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، تمام کام مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں، ماڈل ای رجسٹریشن دفتر کے قیام اور دفاتر کی ری ویمپنگ اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی سے شہریوں کو ریونیو کے حوالے سے بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔