District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

سسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے سبزی و فروٹ منڈی سرائے عالمگیر،بنیادی مرکز صحت بھاگ نگر اور شہر کے مختلف علاقوں کا دو
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے سبزی و فروٹ منڈی سرائے عالمگیر،بنیادی مرکز صحت بھاگ نگر اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے نیلامی اور ریٹ لسٹوں کے اجراء کے عمل کی نگرانی کی، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے کہا کہ ریٹ لسٹوں کا اجراء بروقت کیا جائے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں اور گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،رورل ہیلتھ سینٹر کے دورہ کے موقع پر انہوں نےفراہم کردہ طبی سہولیات اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری کو چیک کیا، ڈاکٹر و عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق سینٹر میں موجود تھے،اںہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے جی ٹی کے اطراف اور شہر کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی مہم کا بھی جائزہ لیا۔