District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بھمبر روڈ گجرات پر جاری صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے بھمبر روڈ گجرات کا دورہ کیا
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بھمبر روڈ گجرات پر جاری صفائی مہم کا جائزہ لینے کے لیے رات گئے بھمبر روڈ گجرات کا دورہ کیا، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا اور کہا کہ بھمبر روڈ سمیت شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے، گرین بیلٹس میڈیز پر لگے پودوں کی کانٹ چھانٹ کی جائیں، مرکزی شاہراہوں سے روزانہ کہ بنیاد پر سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن پر پہچایا جائے، مرکزی شاہراہوں پر پر کوڑا کرکٹ نظر نہیں آنا چاہیے، گرین بیلٹس اور میڈینز پر لگے پودوں کی آبیاری کا خاص خیال رکھا جائے ۔