ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت فتح پور کا دورہ کیا
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بنیادی مرکز صحت فتح پور کا دورہ کیا، بنیادی مرکز صحت میں ڈاکٹر و عملہ کی حاضری، صفائی کی صورتحال اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے، وسائل کا استعمال مریضوں کی فلاح وبہبود کے لیے استعمال کیے جائیں، تمام طبی آلات کو فنکشنل رکھا جائے، مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت سرکاری ہسپتالوں کے اندر ہی فراہم کی جائیں ۔