District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی صارف سسٹم کو فعال کرنے میں خصوصی دلچسی، سیکرٹری انڈسٹ
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی صارف سسٹم کو فعال کرنے میں خصوصی دلچسی، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ اور ڈائریکٹر صوبائی صارف کونسل محمود احمد بھٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ کنوزمر پروٹیکشن کونسل کا اجلاس زیر صدارت ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے منعقد ہوا،اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس،اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل چوہدری محمد فاروق،ڈی ایس پی لیگل اختر گوندل، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر سجاد محمود اس موقع پر موجود تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع گجرات میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو فعال کیا گیا ہے، صارف مینوفیکچرز، دکاندار حضرات کے خلاف اپنی شکایات کنزیومر پروٹیکشن کونسل کو جمع کرواسکتے ہیں صارف ConsumerServices.punjab.gov.pk اور موبائل ایپلیکیشن Consumer Court Services پر شکایات درج کرسکتے ہیں،تینوں تحصیلوں میں کنوزمر انسپکٹرز تعینات کئے جائیں گے، کنوزمر کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے،صارف کے حقوق کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے، گجرات چیمبر آف کامرس کے تعاون سے شہریوں کی آگاہی کے لئے موٹرسائیکل پر آگاہی مہم کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں ،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ صارف کے حقوق کے تحفظ کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے شہری مینوفیکچررز، دکاندار حضرات کے خلاف آن لائن درخواستیں بھی جمع کرواسکتے ہیں شہری اپنی آن لائن درخواست پنجاب کنزیومر سروسز پورٹل پر جمع کرواسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہری کو ایس ایم ایس کے ذریعے کیس کی ہیرنگ بارے اطلاع دی جائے گی، شہری کا کلیم ثابت ہونے پر مینوفیکچررز، دکاندار کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ پروڈکٹس ضبط اور کاروبار سیل کی جاسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل گجرات میں ابتک 4884 کیسز دائر کئے گئے جن میں سے 4876 مقدمات کا فیصلہ کردیا گیا ہے جبکہ 8 مقدمات زیر سماعت ہیں اسی طرح ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ میں 1545 مقدمات دائر کئے گئے جن میں سے 1515 مقدمات کا فیصلہ کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کی صارف کے حقوق کے تحفظ کے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں میں کنوزمر پروٹیکشن کونسل کے بارے آگاہی فراہم کی سکے۔