District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات شہر کے مختلف علاقوں میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا،
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات شہر کے مختلف علاقوں میں جاری پولیو مہم کا جائزہ لیا، ٹرانزٹ پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے پولیو ٹیموں کے ہمراہ اربن یونین کونسل 15 میں موجود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور وہاں ٹیم سے ملاقات کی اور پولیو ٹیموں کی کارگردگی کا جائزہ لیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد ان کے ہمراہ تھے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے وہاں موجود والدین سے پولیو ٹیمز بارے دریافت کیا اور بچوں کے فنگر و ڈور مارننگ اور ٹیلی شیٹس چیک کیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا ہے کہ پولیو ٹیمیں 4 اکتوبر تک گھر گھر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، دو روزہ فالو اپ مہم چلائی جائے گی، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلائیں، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ صحت کے افسران پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو مانیٹر کریں، پولیو ٹیمیں اپنا روزانہ کا ہدف پورا کریں گے جسکا جائزہ روازنہ ایوننگ اجلاس میں لیا جا رہا ہے ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پولیو سے بچاو کا واحد حل پولیو ویکسین ہے، دو قطرے ہر بار اپنے بچوں کو لازمی پلائیں، پولیو ایک نیشنل کاز ہے تمام ادارے پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائیں، پولیو مہم کی کامیابی کے لیے وضع کردہ مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے، پولیو ٹیمیں ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائض منصبی کو سرانجام دیں۔