District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
‎ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈینگی کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،محکمہ صحت سمیت تمام محکمے ڈینگی سرویلنس کا احسن طریقے سے سرانجام دیں، ڈینگی سرویلنس میں کوتاہی برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائے جائے گی، کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے پر مقدمات درج کرائے جا رہے ہیں، ڈینگی کے مریضوں میں اصافہ دیکھنے میں آرہا ہے،شہری ڈینگی سے بچاو کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوں، گجرات میں 21 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ایم ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محسن رضا ودیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ محکمہ صحت اور لائیڈ ڈیپارٹمنٹس ہاٹ سپاٹ کی کڑی نگرانی کریں،ضلع بھر میں ڈینگی سرویلنس ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کررہی ہیں، شہری ڈینگی سرویلنس کے لئے آئی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں، سرکاری ہسپتال اور جنرل پریکٹیشنر ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ وارڈز مخصوص کریں اور وارڈز بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں 1668 ڈینگی ہاٹ سپاٹ رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی مسلسل نگرانی کی جائے، ہاٹس اسپاٹس کوریج اور ڈینگی سرویلنس کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے، غفلت اور کوتاہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے شہریوں سے اپیل کی کہ ڈینگی ایک مہلک وائرس ہے، اس سے بچاو کا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے، شہری اپنے گھروں میں پانی کے برتن ڈھانپ کر رکھیں، دروازوں اور کھڑکیوں کو پر جالی استعمال کریں، اور ڈینگی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں