ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رات گئے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رات گئے میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کنجاہ کا دورہ کیا، ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، آپریشن تھیٹر، ڈسپنسری، وارڈز کا معائنہ کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہسپتال میں ڈاکٹر و عملہ کی حاضری کو بھی چیک کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کیا جائے، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے