ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ زمیندار ہائی اسکول کا دورہ کیا،
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گورنمنٹ زمیندار ہائی اسکول کا دورہ کیا، اور میٹرک کے امتحانات کے لئے قائم کئے گئے امتحانی مرکز میں سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ امتحانی مراکز میں طلبا و طالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ڈیوٹی پر موجود افسران و عملہ بہتر طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دیں، غیر متعلقہ افراد کو امتحانی مراکز سے دور رکھا جائے، نقل کی روک تھام کے لیے اساتذہ طلباء و طالبات کی خصوصی نگرانی کریں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ امتحانی مراکز میں اوقات کار کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے مقررہ وقت میں امتحانات منعقد کروائے۔