District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کے ریلیف پی
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کے ریلیف پیکج کے تحت اب تک ضلع بھر میں 1 لاکھ 68 ہزار 292 آٹا کے تھیلے کم آمدن والے افراد کو مفت فراہم کئے جاچکے ہیں گزشتہ روز 42ہزار 276 آٹا کے تھیلے شہریوں کو فراہم کئے گئے ہیں، بروز جمعہ مفت آٹا فراہمی مراکز بند رہیں گے، ہفتہ کے روز سے معمول کے مطابق شہریوں کو مفت آٹا فراہمی کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں مفٹ آٹا ریلیف پیکج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر میں 23 مراکز پر شہریوں کو مفت آٹا فراہم کیا جارہا ہے، تمام مراکز پر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، محکمہ فوڈ، ریونیو ،پولیسں، ریسکیو 1122 کے ساتھ سول ڈیفنس کے رضاکاران مفت آٹا فراہمی مراکز پر تعینات کئے گئے ہیں، تمام مراکز پر ہیلتھ کاؤنٹر بھی وائم کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی افسران مسلسل آٹا فراہمی مراکز کی نگرانی کررہے ہیں، آٹا کے معیار اور وزن کو یقینی بنایا جارہا ہے آٹا کی غیر قانونی فروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام فلور کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ مفت آٹا کی فراہمی 25 رمضان المبارک تک جاری رہے گی کم آمدن والے افراد عزت و احترام کے ساتھ اپنے قریبی آٹا مرکز سے مفت آٹا حاصل کرسکتے ہیں ۔