District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کے ریلیف پیکج کے تحت ضلع بھر میں مفت آٹا فراہم
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کے ریلیف پیکج کے تحت ضلع بھر میں مفت آٹا فراہمی کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی پی او سید اسد مظفر کے ہمراہ گجرات، لالہ موسیٰ اور کھاریاں اور سرائے عالمگیر میں قائم آٹا فراہمی مراکز کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس ، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار،اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک، ڈی پی او اسد مظفر نے آٹا فراہمی مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام مراکز پر ضرورت کے مطابق عملہ تعینات کیا گیا ہے، انتظامی افسران مسلسل آٹا فراہمی مراکز کی نگرانی کررہے ہیں، تمام مراکز پر آٹا ڈیمانڈ کے مطابق فراہم کیا جارہا ہے، ایسے افراد جن کو پہلا بیگ مل چکا ہے اور ان کے 8دن پورے ہوچکے ہیں ان کو اب 2آٹا کے تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا تمام مراکز پر شہریوں کے لیے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں، ریونیو عملہ،پولیس،ریسیکو 1122کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کے اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا ایسے تمام افراد جن کی آمدن 60ہزار سے کم ہے اور وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ اپنی تحصیلوں میں قائم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفاتر سے اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں، شہری اپنی اہلیت جاننے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8070پر بھیج کر اپنی اہلیت چیک کرسکتے ہیں اہلیت کا پیغام موصول ہوتے ہی اپنے قریبی آٹا فراہمی مراکز سے مفت آٹا حاصل کریں، مفت آن کی فراہمی 25رمضان المبارک تک جاری رہے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسد مظفر نے کہا کہ تمام مراکز پر سیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں رش کے باوجود شہریوں کو احسن طریقہ سے آٹا کی فراہمی جاری ہے، بھگڈر یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کا کوئی خدشہ نہیں ہے تمام افسران و عملہ مسلسل آٹا فراہمی مراکز پر موجود ہیں اور ضرورت کے مطابق عملہ تعینات کیا گیا ہے اہل شہری بلاخوف و خطر آٹا فراہمی مراکز پر تشریف لائیں اور مفت آٹا حاصل کریں۔