District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تقریب حلف برداری اور ٹریننگ کا اہتم
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تقریب حلف برداری اور ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اسد مظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خالد محمود ، اسسٹنٹ کمشنرز حیدر عباس، ساجد منیرکلیار ، محمد اکمل نے شرکت کی۔ قبل ازیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے لئے تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے، پولنگ اسٹیشنز میں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، پولیس اور دیگر قانون نافد کرنے والے ادارے فول پروف سیکورٹی یقینی بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ صاف شفاف الیکشن کروانا ہماری ذمہ داری ہے اور تمام محکمے و افسران اپنی اپنی ذمہ داریاں قانون کے مطابق سرانجام دیں گے تمام تر انتظامات کو وقت پر مکمل کیا جائے تاکہ پولنگ کے دن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے اور صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جاسکے۔