District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

چیئرمین /ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انتظامی و تعلیمی امور کا تف
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
چیئرمین /ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انتظامی و تعلیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ جناح پبلک سکول ایک ماڈل ادارہ ہے جو گجرات اور اس کے گردونواح میں طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر پرنسپل ظہیر احمد جان سکول کے مختلف پراجیکٹس بارے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جناح پبلک سکول میں جدید ترین تدریسی اور تفریحی سہولیات سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سکول کی طرف جانے والی سڑکوں کی تعمیر نو اور سکول کی سہولیات کو جدید بنانے کے منصوبوں پر کام کیا جائیگا ، اسے اعلیٰ درجے کے تعلیمی اداروں کے برابر لایا جا سکے۔انہوں نے کہا ہے کہ جناح پبلک اسکول اپنے طلباء کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، سکول کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے محنت کر رہی ہے کہ تمام طلباء کو مزید بہترتعلیم اور سہولیات میسر ہوں۔