District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے شہر کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جی ٹی روڈ، جیل چوک، بھمبر روڈ اور ریسٹ ہاؤس سمیت دیگر جگہوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پرچیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ اور دیگر موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے شہر بھر میں جاری صفائی مہم کا جائزہ کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے کہا ہفتہ صفائی مہم کے تحت شہر کی صفائی، بیوٹی فیکیشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، میڈیز، گرین بیلٹس کی صفائی یقینی بنائی جارہی ہے، شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جارہاہے، روزانہ کی بنیاد پر سالڈ ویسٹ ڈمپنگ اسٹیشن اسٹیشن پر پہنچایا جارہا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سینٹری اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے غفلت برتنے والے افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، شہر کو صاف اور خوبصورت بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔