District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار کے ہمراہ تحصیل کھاریاں کا تفصیلی دورہ،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں ساجد منیرکلیار کے ہمراہ تحصیل کھاریاں کا تفصیلی دورہ،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے فاطمہ جناح پارک لالہ موسی،لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کھاریاں، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، مردم شماری ٹیموں کی کارگردگی سمیت یو مارٹ اور دیگر جگہوں میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر تحصیل دفتر کھاریاں میں منعقدہ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری میں شہریوں کی ریونیو سے متعلقہ شکایات سنی اور موقع پر شکایات کے ازالے کے لئے احکامات جاری کیے۔ڈی سی گجرات نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے تینوں تحصیلوں میں تسلسل کے ساتھ ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جہاں ڈپٹی کمشنر تا پٹواری تمام ریونیو عملہ موقع پر موجود ہوتا ہے اور شہریوں کی رجسٹریوں، انتقالات، ڈومیسائل، درستگی ریکارڈ اور تقسیم کے حواکے سے شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کھاریاں کے موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبہ جات ، وارڈز،ڈسپنسری، آپریشن تھیٹر کا دورہ کیا ہسپتال میں صفائی اور ڈاکٹر و عملہ کی حاضری کو چیک کیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ہسپتال میں شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور مریضوں کو دیجانیوالی سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے اور ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر و عملہ کی حاضری یقینی بنائی جائے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے تحصیل کھاریاں میں کام کرنے والی مردم شماری ٹیموں کا بھی دورہ کیا اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا مردم شماری کا عمل 1 اپریل تک جاری رہے گا مردم شماری ٹیمیں شہریوں سے بنیادی معلومات حاصل کریں گی شہری مردم شماری کے لئے آئی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے یو مارٹ کا بھی دورہ کیا اور ڈی سی کاؤنٹر پر رکھی گئی اشیاء خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے موسم بہار کی جاری شجرکاری مہم کے تحت کھاریاں پارک میں پودا لگاکر تحصیل کھاریاں میں شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔