District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے اس سے آپ اور آپکے پیاروں کی جان جاسکتی ہے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے اس سے آپ اور آپکے پیاروں کی جان جاسکتی ہے،حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پتنگ بازی، پتنگ بنانے، سٹاک کرنے، فروخت کرنے، دھات، تندی سمیت ڈور تیار/فروخت/سٹاک کرنے پر پابندی عائد کردی دی،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں زمیندارکالج و اسکول کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی پی او سید اسد مظفر،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر طاہر عزیز، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب ، ڈی او سکینڈری رخسانہ قدیر اس موقع پر موجود تھیں، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا گزشتہ سالوں میں ملک بھر میں ڈور پھرنے سے اموات رپورٹ ہوئی ہیں، ملک بھر میں بسنت منانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، والدین اپنے بچوں کو چھتوں پر پتنگ بازی سے منع کریں، پتنگ بازی میں دھاتی ڈور کے استعمال سے شہریوں کی جان جاسکتی ہے اور یہ ڈور انسان کو شدید زخمی کرسکتی ہے، اسی طرح ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہوائی فائرنگ سے بھی کسی شخص کی جان جاسکتی ہے اور علاقے میں خوف ہراس پھیل سکتاہے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ شہریوں سے التماس ہے کہ اپنے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، اور پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے اجتناب کریں۔ڈی پی او سید اسد مظفر نے کہا کہ ضلع بھر میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کی روم تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جوکہ ہر علاقہ میں گشت کریں گی اس کے علاوہ پتنگ بازی کے کاروبار میں ملوث افراد کا پتہ لگانے کےلئے اسپیشل برانچ اور انجنسیز سے مدد لی جائے گی، شہری ایسے کسی بھی جرم کی فوری اطلاع 15 پر دے سکتے ہیں۔