District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کا انعقاد کیا گیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ریونیو سے متعلق شہریوں کی شکایات کے لیے تمام تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کا انعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے تحصیل آفس گجرات میں اپنی موجودگی میں عوامی مسائل سنے اور شکایات کے بروقت حل کے لئے احکامات صادرکئے،تحصیل گجرات میں منعقدہ کچہری میں اے سی گجرات احسن ممتاز، اے سی آفس کھاریاں میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سلیمان اکبر،تحصیل آفس سرائےعالمگیر میں اے سی محمد عضمان موجود رہے جبکہ لینڈ ریکارڈ، رجسٹری، ڈومیسائل، انتقالات، معائنہ ریکارڈ سمیت مختلف ریونیو خدمات کے لئے کاونٹرز پر تحصیلدار سے پٹواری تک ریونیو عملہ موجود رہا، ا س موقع پرڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ ہر ماہ میں باقاعدہ طور پر ریو نیو عوامی خدمت کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ریونیو سے متعلقہ تمام امور ڈومیسائل، فرد کا اجرا،انتقالات،رجسٹری اور درستگی ریکارڈ ایک چھت کے نیچے نمٹائے جاتے ہیں، تمام متعلقہ افسران سارا دن کھلی کچہری میں موجود رہتے ہیں اور عوام کے مسائل موقع پرحل کئے جاتے ہیں۔