District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا کی سپلائی یقینی بنائی جار
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا کی سپلائی یقینی بنائی جارہی ہے, فلور ملز کو گندم کے کوٹا کی فراہمی کے اضافہ کردیا گیا ہے، ضلع گجرات میں 13 ٹرکنگ پوائنٹس اور 247 سیل پوائنٹس پر شہریوں کو آٹا فراہم کیا جارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں سبسڈائز آٹا کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ ضلع گجرات میں 10 کلوگرام کے 38 ہزار سے زائد تھیلے مارکیٹ میں فراہم کئے جارہے ہیں۔ ڈلٹی کمشنر عامر کنگ نے کہا کہ آٹا کی سمگلنگ روکنے کے لیے سخت چیکنگ کی جارہی ہے اورفلور ملز کا ریکارڈ مانیٹر کیا جارہا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کے افسران آٹا کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے مارکیٹ میں موجود آٹا کے سیمپل ٹیسٹ کریں اور ہروقت مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریس کی ضلع بھر میں قائم فلورملز،آٹا سیل پوائنٹس کی نگرانی کریں اور مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق آٹا سپلائی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے، آٹا کی غیر قانونی فروخت اور ریکارڈ میں ردوبدل کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔