District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے بتایا کہ ضلع بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے
District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے بتایا کہ ضلع بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہیں ہیں،پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ وٹامن Aکے کیپسول بھی بچوں کو پلائے جا رہے ہیں، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلانے کے لئے خصوصی تعاون کر رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ پولیو مہم 20 جنوری تک جاری رہے گی۔ اس دوران 4 لاکھ 96 ہزار 555 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے، پولیو مہم کی کامیابی کے لئے 5156 اہلکار پولیو مہم میں حصہ لیں گے 2208 موبائل ٹیمیں 122 فکسڈ اور 33 ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں پولیو ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر کارگردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔