ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ ینیشن طلحہ نعیم تابانی نے اشیاء خرود نوش کے مختلف سٹالز کا دورہ کی
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ ینیشن طلحہ نعیم تابانی نے اشیاء خرود نوش کے مختلف سٹالز کا دورہ کیا، شہر میں موجود دکانات پر پرائس ریٹ لسٹس سمیت اشیاء خوردنی جے نرخوں کا جائزہ کیا ۔ اس موقع پر چیکنگ کے دوران انہوں نے سبزی و فروٹ شاپس پر مقررہ نرخوں سے زائد وصولی پر 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گجرات اوراسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی بنائی جائے کسی شخص کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایسے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر گجرات نے تحصیل ریونیو افسران کو زائد منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروایاں کرنے کی ہدایات دیں۔