District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک پولیو این آئی ڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع گجرات میں پولیو مہم 2 تا 4 اکتوبر تک چلائی ج
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک پولیو این آئی ڈی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع گجرات میں پولیو مہم 2 تا 4 اکتوبر تک چلائی جائے گی، جبکہ دو دن فالو اپ مہم ہوگی، اس سلسلہ میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، مہم کے دوران 5 سال تک عمر کے 4 لاکھ 96 ہزار555 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے،بچوں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دئیے جائیں گے، انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کے لئے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ این آئی ڈی پولیو کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد، ڈی ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محسن رضا، چیف افسران میونسپل کمیٹز اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی صفدر حسین ورک نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے موبائل اور فکسڈ ٹیموں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے،5156 اہلکار پولیو مہم میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے،2208 موبائل ٹیمیں،122 فکسڈ ٹیمیں جبکہ 33 ٹرانزنٹس پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو سے بچا ؤ کے قطرے لازمی پلائیں، پولیو ٹیم نہ پہنچنے کی صورت میں قریبی محکمہ صحت کے مرکز سے را بطہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمہ کے لئے تمام سرکاری محکموں کو اپنی ذمہ داریاں نبھانا ہونگی اسی طرح علمائے کرام،والدین، سول سوسائٹی کے ارکان سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادمحکمہ صحت کی ٹیموں سے بھرپورتعاون کریں۔ انہوں نے ہدایات دیں ہیں کہ پولیو کے ہدف کوسو فیصد یقینی بنایا جائے۔