ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نےرشید ہ شفیع ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ نزد دفتر میونسپل کارپوریشن گجرات
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نےرشید ہ شفیع ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام واٹر فلٹر یشن پلانٹ نزد دفتر میونسپل کارپوریشن گجرات کا افتتاح کیا، ممتاز سماجی شخصیت امتیاز کوثر، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، سیٹھ قمر خورشید،باو منیر پشاوری، عاصم منیر بٹ، چوہدری توصیف عبداللہ، فیاض احمد، شیخ ابرار سعید،اشرف بھٹہ، وحید مراد مرزا،عثمان طیب اور معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کہا کہ ضلعی انتظا میہ فلا حی منصوبہ جا ت کی تکمیل کے لیے مخیر حضرات کی بھر پو رحو صلہ افزائی کرتی رہے گی، شہریوں کو صاف پا نی اور دیگر سہولیا ت کی فرا ہمی کے لئے کام کرنیوالے افراد معاشرے کیلئے قابل فخر ہیں، ضلعی انتظامیہ گجرات فلاح کام کرنے والے افراد کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مزید فلاحی کاموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔