District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات پر صوبائی وزیر تعلیم منصورقادر نے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایات پر صوبائی وزیر تعلیم منصورقادر نے گجرات کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس ان کے ہمراہ تھے صوبائی وزیر تعلیم منصورقادر نےکم آمدن والے شہریوں کو مفت آٹا کی فراہمی کےلئے قائم مراکز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ، انہوں نے سعد مارکی، بشیر میرج ہال، ضلع کونسل ہال میں قائم آٹا مراکز کا دورہ کیا، صوبائی وزیر تعلیم منصورقادر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی کے ریلیف پیکج کے تحت پنجاب بھر میں آٹا کی مفت فراہمی جاری ہے، آٹا مراکز پر شہریوں کو مفت آٹا کی فراہمی کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع گجرات میں 21 مراکز پر شہریوں کو آٹا کی فراہمی جاری ہے شہریوں کی سہولت کے لئے ریونیو افسران، محکمہ فوڈ کے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں، شہری 8070 پر اپنا شناختی کارڈ بھیج کر اپنی اہلیت چیک کرسکتے ہیں، انہوں نے کہا شہریوں کو عزت واحترام کے ساتھ آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جائے، مراکز پر تعینات عملہ شہریوں کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آئے،مراکز تعینات افسران و عملہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں عفلت کے مرتکب افسران و عملہ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ آٹا کے معیار اور وزن پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے، فلور ملز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے تحصیل گجرات میں گرینڈ مار کی بھمبر روڈ گجرات, سعد مار کی کٹھالہ گجرات رائل مارکی، شاہ جہانگیر روڈ, گجرات ضلع کونسل ہال گجرات ,بشیر میرج ہال جی ٹی روڈ ,عرفان میرج ہال جلالپور جٹاں ,اکبر مار کی منگووال غربی ,ڈائمنڈ مار کی جلالپور جٹاں مدثر میرج ہال کنجاہ، تحصیل کھاریاں میں میونسپل کمیٹی، کھاریاں، اظہر پیلس میرج ہال ڈنگہ روڈ کھاریاں، اجوا میرج ہال جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ ،قاسم میرج ہال جی ٹی روڈ لالہ موسیٰ ،میونسپل کمیٹی ڈنگہ الحسین میرج ہال ڈنگہ، گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کوٹلہ سرائے عالمگیر میونسپل کمیٹی سرائے عالمگیر،راجر کنال ریسٹ ہاؤس سرائے عالمگیر، تاج مارکی جی ٹی روڈ ،صاعق پیلس میرج ہال نزد دفتر 1122 میں آٹا فراہمی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز کے علاقوں کے شہریوں کی سہولت کے مزید مراکز قائم کئے گئے، ایسے شہری جن کا ریکارڈ میں نام موجود نہیں ہے ان کی احسن طریقے سے راہنمائی کی جائے، مراکز پر شہریوں کے بیٹھنے کا بہترین انتظامات کئے جائیں، شہریوں کو آٹا فراہمی مراکز پر ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔