ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مرکز خرید گندم جلالپور جٹاں اور گندم کی غیر قانونی نقل حمل کے لئے قائم کی گئی
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے مرکز خرید گندم جلالپور جٹاں اور گندم کی غیر قانونی نقل حمل کے لئے قائم کی گئی چیک پوسٹوں اعوان شریف ، کیالہ، متانوالہ، کری بہلولپور ہیڈ مرالہ کا دورہ کیا اور مرکز گندم خریداری جلالپور جٹاں میں کئے گئے انتظامات جائزہ لیا اور چیک پوسٹوں پر تعینات عملہ کی حاضری چیک کی,ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تمام گندم خریداری مراکز پر کسانوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ضلع گجرات کے لئے 19800 میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، کسانوں کی سہولت کے لیے ضلع بھر میں 5 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں، کسانوں سے گندم 3900 روپےفی من کے حساب سے خریدی جارہی ہے، گندم کی غیر قانونی نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی پر پابندی عائد کی گئی ہے گندم کی دوسرے اضلاع میں منتقلی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ غیر قانونی اسمگلنگ اور زخیرہ کی گئی گندم ضبط کر لی جائے گی اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی