District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور قیدیوں کے لئے لگائے گئے پانچ روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈسٹرکٹ جیل گجرات کا دورہ کیا اور قیدیوں کے لئے لگائے گئے پانچ روزہ میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد، سپرنٹینڈٹ ڈسٹرکٹ جیل اشتیاق گل، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر، ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے میڈیکل کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور قیدیوں سے خیریت دریافت کی، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے، میڈیکل کیمپ 13 تا 17 مارچ تک جاری رہے گا میڈیکل کیمپ میں ایچ آئی وی ایڈز ، ہپاٹائٹس، بی سی، ٹی بی سمیت دیگر بیماریوں کی اسکریننگ کی جائے گی اور علاج اور ادویات کی سہولت فراہم کی جائے گی ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جیل میں موجود قیدیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت گجرات وجیل انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون ر گا،قیدیوں کی تعلیم، فلاح و بہبود اور قیدیوں کو ہنر مند بنانے کے لیے جیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر مختلف پروگرامز چلائے جارہے ہیں تاکہ معمولی جرائم میں ملوث افراد سزا پوری کرنے کے بعد معاشرے میں باعزت زندگی گزار سکیں۔