District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ضلعی انتظامیہ گجرات اور ماڈل ٹاون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام موسم بہار کی جاری شجرکاری مہم کے تحت شجرکاری تقریب کا انعقا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ضلعی انتظامیہ گجرات اور ماڈل ٹاون ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام موسم بہار کی جاری شجرکاری مہم کے تحت شجرکاری تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پودا لگا کر علامہ پارک ماڈل ٹاون میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران ضلع بھر میں 2لاکھ 88ہزار پودے لگائے جائیں گے، گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 41900 پودے لگائے جاچکے ہیں،ہدف کے حصول کے لیے پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ ، سول سوسائٹی اور سرکاری محکموں کےتعاون سے پرائیویٹ اور سرکاری اراضی پر پودے لگائے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ انڈسٹرلائزیشن سے ماحول خطرناک حد تک آلودہ ہوچکا ہے، گلوبل وارمنگ اور دیگر مضر اثرات سے بچنے کے لیے درخت لگانا نہایت ضروری ہے، درخت ماحول سے مضر اثرات کو جذب کرتے ہیں اور صحت افزاء اجزاء ماحول میں خارج کرتے ہیں، درخت آکسیجن کی پیداوار میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہرشہری قومی فریضہ سمجھ کے اپنے اردگرد شجرکاری میں حصہ لے اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک بہترین ماحول دیا جاسکے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے گجرات ویلفیئر فورم کی کینسر اور آرتھوپیڈک ہسپتال کی تعمیر کے لیے کوششوں کو سراہا اور اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی،سی ای او ایجوکیشن محمد اورنگزیب، ریینج فارسٹ آفیسر راشد بشیر چھٹہ، ماڈلُ ٹاون ویلفیر سوسائٹی کےسرپرست اعلیٰ مرزا لطیف اس موقع پر موجود تھے۔