District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدائت پر پرائس کنٹرول مجسٹریس کا اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدائت پر پرائس کنٹرول مجسٹریس کا اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس کو باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کرنے کی ہدایات دیں، اشیاء خوردونوش نوش کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں،ماہ جنوری کے پہلے دو ہفتوں کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریس نے1825 مقامات پر انسپیکشنز کیں 271 گران فروشوں پر13 لاکھ 08 ہزار500 روپے جرمانہ عائدکیا گیا جبکہ سنگین گراں فروشی کے مرتکب6 افراد پر مقدمات درج کروائے گئے،ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس کنٹرول مجسٹریس کو ہدایات جاری کرتے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں،اپنی نگرانی میں نیلامی کا عمل مکمل کروائیں، مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ریٹ لسٹوں کا اجراء بروقت یقینی بنائیں۔ ای ڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جمیل نے کہا تمام تاجر حضرات، سبزی و پھل فروش ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے،پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر جنرل محمدعامر شہزاد کنگ نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی ذخیرہ اندوزی اور منصوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی