District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے کابلی گیٹ نزد فوارہ چوک کا دورہ کیا وہاں جاری سیوریج لائن منصوبے میں جاری ترقیاتی کام کا ت
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے کابلی گیٹ نزد فوارہ چوک کا دورہ کیا وہاں جاری سیوریج لائن منصوبے میں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز ،ایکسیئن پبلک ہیلتھ محمد کاشف اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایات دیتی ہوئے کہا ہے کہ گجرات شہر میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تیزی سے کام ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ1 ارب روپے لاگت سے شادمان تا بھمبر نالہ اور گلزار مدینہ روڈ، حسن چوک ،فوارہ چوک ،رامتلائی چوک تا ہریانوالہ چوک تا کالرہ ڈرین تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی جس سے شہر گجرات کے درینہ نکاس آب کے مسائل کو حل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شادمان سیوریج لائن کے لئے ڈسپوزل اسٹیشن جامعہ اسکول جبکہ رامتلائی چوک کے لئے ڈسپوزل اسٹیشن ہریانوالہ چوک میں تعمیر کیا جائے گا اس منصوبے کی تکمیل سے شہر میں سیوریج کے مسائل اور بارش کے پانی کے جلد نکاس میں مدد ملے گی۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ منصوبہ کو جلداز جلد مکمل کیا جائے کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے۔