District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
دنیا بھر کی طرح ضلع گجرات میں بھی اسپیشل افراد کا عالمی دن منایا گیا، اس سلسلہ میں مرکزی تقریب گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو سکول
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
دنیا بھر کی طرح ضلع گجرات میں بھی اسپیشل افراد کا عالمی دن منایا گیا، اس سلسلہ میں مرکزی تقریب گورنمنٹ ڈیف اینڈ ڈیفیکٹو سکول فار بوائز نزد شاہین چوک منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، فوکل پرسن/ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن مس مصباح، ‎ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افتخار سلیم بھٹی، سوشل ویلفیئر آفسیر مبشر اقبال، میڈیکل ویلفیئر آفیسر محمد وقاص، این جی اوز کے نمائندگان ساجد راٹھو ر، ڈاکٹر شفیع اللہ، محمد بلال، سرور چوہان، طلبا و طالبات، والدین سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ اسپیشل افراد معاشرے کا ایک اہم حصہ ہے،اسپیشل افراد کسی صورت بھی عام انسان سے کم تر نہیں سمجھنا چاہئے،اسپیشل افراد تمام محکموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور ان افراد کی حوصلہ شکنی کی بجائے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب اسپیشل افراد کی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، اسپیشل افراد کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ اسپیشل افراد کے 3 فی صد کوٹا پر تمام اداروں میں بھرتی کو یقینی بنایا جارہی ہے، اسپیشل افراد کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ اسپیشل افراد کو معاشرے کا باعزت شہری بنانے کے لیے مختلف ہنر سکھائے جارہے ہیں اسپیشل افراد پر تھوڑی سی توجہ سے ان افراد کو ایک با صلاحیت فرد بنایا جاسکتا ہے۔