District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں، اشیاء خوردونوش نوش کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں پرائس کنٹرول مجسٹریس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز،اسسٹنٹ کمشنر کوآرڈ طلحہ نعیم تابانی سمیت پرائس کنٹرول مجسٹریس اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ ماہ نومبر کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3457 مقامات پر انسپکشنزکیں جس دوران گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے افراد پر13 لاکھ65 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ سنگین گراں فروشی کے مرتکب6افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز، مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کا دورہ کریں اپنی نگرانی میں نیلامی کا عمل مکمل کروائیں، مارکیٹ میں ڈیمانڈ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ریٹ لسٹوں کا اجراء بروقت یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا تمام تاجر حضرات، سبزی و پھل فروش ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ نرخوں کے مطابق فروخت یقینی بنائی جائے پرائس کنٹرول مجسٹریس باقاعدگی سے مارکیٹس کا دورہ کریں ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی ذخیرہ اندوزی اور منصوعی مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی