ڈپٹی کمشنر گجرات عامل شہزاد کنگ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے احساس راشن پروگرام کے تحت مرچنٹ ریجسٹر
ڈپٹی کمشنر گجرات عامل شہزاد کنگ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے احساس راشن پروگرام کے تحت مرچنٹ ریجسٹریشن کے عمل کو فعال کرنے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ ڈی سی گجرات عامر شہزاد نےبتایا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے کم آمدنی والے افراد کے لئے احساس راشن پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلہ میں کریانہ مرچنٹس کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔احساس راشن پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز، اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد عضمان ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر افتخار سلیم بھٹی و دیگر موجود تھے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر تمام یونین کونسلز میں کریانہ مرچنٹ کی رجسٹریشن کا عمل جلد مکمل کریں، کم آمدنی والے افراد کو ماہانہ 40 فی صد تک کریانہ آئٹمز پر رعایت ملے گی، کم آمدنی والے افراد 8123 پر ایس ایم ایس بھیج کر اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔