District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید الاضحی کے پہلے دو ایام کے دوران میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں نے قربانی کے جانوروں
District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کی ہدایت پر عید الاضحی کے پہلے دو ایام کے دوران میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور میونسپل کمیٹیوں نے قربانی کے جانوروں کی 2 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگا دیا ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے گجرات شہر اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور صفائی کے لیے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے بتایا کہ عید الاضحی کے ایام میں صفائی کے لیے ہلکی اور بھاری مشینری کے ساتھ 9 سو سے زائد افسران و عملہ صفائی کو ڈیوٹی پر متعین کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عید الاضحی کے پہلے دن میٹرو پولیٹن کارپوریشن گجرات ، میونسپل کمیٹی جلالپور جٹاں ، لالہ موسیٰ ، کھاریاں ، سرائے عالمگیر ،ڈنگہ کنجاہ اور ضلع کونسل کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 1074 ٹن آلائشوں کو شہری علاقوں سے اٹھا کر ڈمپنگ پوائنٹس تک پہنچایا جبکہ عید الاضحی کے دوسرے دن 996 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں جنہیں مقررہ مقامات پر لیجا کر گڑھوں میں دبا دیا گیا اور ان پر چونا ڈال دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ عید الاضحی کے تیسرے دن بھی آلائشیں اٹھانے کے لیے آپریشنز جاری ہیں ۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے ایام عید کے دوران گجرات شہر کے مختلف علاقوں ، کھاریاں کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنرز کے ہمراہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے جاری سرگرمیوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے بہترین کارکردگی پر چیف آفیسرز فیاض وڑائچ ، مشرف بیگ، عظمت فرید، خاور گجراور انکی ٹیم کو شاباش دی جبکہ مجاز اتھارٹی کو بروقت رپورٹس کی ترسیل پر پی ایس او دانش مرزا کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے ۔