District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے ڈنگہ کا دورہ کیا، لال قلعہ روڈ کا افتتاح، ٹی ایچ کیو ہسپتال، کھاداور آٹے کے سیل پوائنٹس کا معائ
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے ڈنگہ کا دورہ کیا، لال قلعہ روڈ کا افتتاح، ٹی ایچ کیو ہسپتال، کھاداور آٹے کے سیل پوائنٹس کا معائنہ کیا، سابق ایم پی اے میاں طارق محمود، ایکسئین مہر عظمت و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی حمزہ شہباز کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے عرصہ سے زیر التواء ڈنگہ بائپاس/لال قلعہ روڈ پر ہنگامی بنیادوں پر کام مکمل کیا ہے منصوبہ پر مجموعی طور پر 42ملین روپے لاگت آئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر رانارضوان قدیر نے بتایا کہ پراجیکٹ پر کام مکمل نہ ہونے سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا تھا اور متعدد شکایات بھی موصول ہوئی تھیں۔ انہوں نے منصوبے کے لئے فنڈز کے حصول کیلئے کاوشوں پر سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ڈپٹی کمشنر رانا رضوان قدیر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈنگہ کے شعبہ بیرونی مریضاں، شعبہ حادثات، ویکسینیشن کاؤنٹرز سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور علاج کیلئے آنیوالے شہریوں، انکے لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کھاداور آٹے کے سیل پوائنٹس کے دورہ کے موقع پر ان سنٹرز کا ریکارڈ چیک کیا۔ انہوں نے وہاں تعینات ریونیو، زراعت اور فوڈ ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومتی پالیسوں کے موثر نفاذ کیلئے الرٹ رہ کر اپنی ذمہ داری سرانجام دیں۔