District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو عامر شہزاد کنگ اور ضلعی چیئرمین نعمان اکبر وڑائچ منع
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی ریونیو عامر شہزاد کنگ اور ضلعی چیئرمین نعمان اکبر وڑائچ منعقد ہوا، اسسٹنٹ کمشنرز وقار حسین خاں، پولیس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلعی کمیٹی نے ابتک بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں رواں سال 73شکایات کا ازالہ کیا ہے، کمیٹی کو اب تک 98 شکایات موصول ہوئی 25 درخواستوں پر کاروائی جاری ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس افسران زیر التوا شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق اوورسیز کی شکایات پر تیزی سے کاروائی کیلئے ضلع میں ریونیو، پولیس کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، اوورسیزکی فیملیز اور انکے پراپرٹیرز کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ ضلعی چیئرمین نعمان اکبر وڑائچ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی گجرات فعال انداز میں بیرون ممالک مقیم شہریوں کی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے پرعزم ہے اس مقصد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بھرپور تعاون نہایت معاون ثابت ہو رہا ہے۔