District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ صحت کے زیر اہتمام شہریوں کو ڈینگی کے حوالے سے شہریوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی وا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق محکمہ صحت کے زیر اہتمام شہریوں کو ڈینگی کے حوالے سے شہریوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، ڈی ایچ او ڈاکٹر ایا ز ناصر چوہان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ،محمد دانش مرزا پی ایس او ، ڈی ڈی ایچ اوز ڈاکٹر سید غمخوار حسین، ڈاکٹر عمر و دیگر نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع میں انسداد ڈینگی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، سرویلنس ٹیموں کو فعال کردیا گیا ہے اور تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جارہا ہے، مشتبہ مریضوں کی بروقت رپورٹنگ، پازیٹو مریضوں کے علاج، سپرے کے لئے بھی ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہریوں کا کردار نہایت معاون ثابت ہو سکتا ہے، شہری اپنے گھروں، کاروباری مقامات کی صفائی یقینی بنائیں، کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔