District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں 12 لاکھ 25 ہزار 590 افراد کرونا سے بچاو کی ویکسین کی دونوں ڈوز لگائی جاچکی ہ
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع گجرات میں 12 لاکھ 25 ہزار 590 افراد کرونا سے بچاو کی ویکسین کی دونوں ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ 15 لاکھ 91 ہزار 254 افراد کو ایک ڈوز لگائی گئی ہے، ضلع گجرات میں 12سال تک عمر کے مجموعی طور پر 21 لاکھ 25 ہزار 590 افراد کی ویکسنیشن کا ہدف مقرر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ صحت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ،سی ای او ایجوکیشن چوہدری اوورنگزیب ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ حکومت نے ملک میں کورونا وبا ء کی روک تھام کیلئے 12 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسنیشن لازم قرار دی ہے، ویکسنیشن نہ کروانے افراد کو سرکاری دفاتر میں خدمات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں گھر گھر اور اپنے فسکڈ سینٹرز پر باقاعدگی سے کرونا سے بچاو کی ویکسنیشن کررہی ہیں۔ ضلع گجرات میں 12 لاکھ 25 ہزار 590 افراد کرونا سے بچاو کی ویکسین کی دونوں ڈوز لگائی جاچکی ہے جبکہ 15 لاکھ 91 ہزار 254 افراد کو ایک ڈوز لگائی جاچکی ہے، ضلع گجرات میں 21 لاکھ 25 ہزار 590 افراد کی ویکسنیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پرائیوٹ سکولز و کالجز اپنے طلباکی ویکسنیشن یقنیی بنائیں اگر کسی سکول و کالج میں ویکسنیشن کے بغیر طالب علم موجود ہوا تو متعلقہ پرنسپل کے خلاف کاروائی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے شہریوں سے اپیل کی کہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن جلد از جلد مکمل کرواکر اپنے اور اپنے پیاروں کی صحت کو یقینی بنائیں