District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کا عزم لئے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت ایک اور منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے
District Government Gujrat News
شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کا عزم لئے پبلک پرائیویٹ پارنٹر شپ کے تحت ایک اور منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے، کنجاہ میں تعمیر ہونیوالا واٹر فلٹریشن پلانٹ اپنی نوعیت کا 30واں پراجیکٹ ہے جس کی تعمیر پر 10لاکھ روپے لاگت آئی ہے، فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ڈی پی او عمر سلامت مہمانان خصوصی تھے، منصوبے کیلئے فنڈز فراہم کرنیوالی سماجی شخصیات میاں محمد اعجاز، امتیاز کوثر، یاسر سیٹھی، باؤ منیر پشاوری، نثار احمد گوندل،مہر محمد اکرم سمیت معززین علاقہ نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں بتایا گیا کہ کنجاہ میں لگایا جانیوالا فلٹریشن پلانٹ علاقہ کی گنجان آبادی کیلئے صاف پانی کی ضروریات پوری کرے گا، اس سے قبل عزیز بھٹی شہید ہسپتال، زمیندار کالج، سویڈیشن کالج سمیت ایک ہزار یا اس سے زائد انرولمنٹ رکھنے والے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، گنجان آبادیوں میں اس نوعیت کے فلٹریشن پلانٹس قائم کئے گئے ہیں، کنجاہ میں لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ پر دس لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور یہ پلانٹ ایک گھنٹے میں اڑھائی ہزار لٹر صاف پانی فراہم کر نے کی استعداد رکھتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ، ڈی پی او عمر سلامت نے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے حکومت اور انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کرنیوالے صاحب ثروت افراد کے جذبہ کو زبردست سراہا اور کہا کہ عوامی فلاحی سرگرمیوں کیلئے ضلع گجرات کے مخیر حضرات منفرد مقام رکھتے ہیں اور انکے منصوبہ جات رشیدہ شفیع ٹراما سنٹر، محمودہ عاجزہ کڈنی سنٹر، برن یونٹ، سلو لرنرز سکول، درجنوں تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کیلئے معاونت اپنی مثال آپ ہیں۔