District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ٹانڈہ،کری شریف اور نواحی علاقوں کا دورہ کیا علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا معائنہ کیا
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ٹانڈہ،کری شریف اور نواحی علاقوں کا دورہ کیا علاقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کا معائنہ کیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جہانگیر بٹ بھی موجود تھے جبکہ ہائی ویز، پبلک ہیلتھ، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے 198 ملین روپے لاگت سے کری شریف تا ہیڈ مرالہ 10 کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے، ہیڈمرالہ سائیڈ سے کارپٹنگ کا عمل تکمیل کے قریب ہے جبکہ دوسری جانب سے سب بیس بچھائی جارہی ہے پراجیکٹ پر ابتک 70 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قصبہ میں نادرا ٓفس کی عمارت پر تیزی سے کام جاری ہے اور ہدایت کی کہ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران زیر تعمیر نادرا آفس کی بلڈنگ کا معائنہ کریں اور یقینی بنایا جائے کہ پراجیکٹ پر کوالٹی میٹریل استعمال کیا جارہا ہے، پرائمری سکول کی بطور مڈل اپ گریڈیشن پر 7.4ملین روپے خرچ ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بھاگوال، ٹانڈہ، سرخپور،کری شریف 4.3 کلومیٹر طویل لنک روڈ پر 65 ملین روپے خرچ ہوں گے، دریائے چناب کیساتھ خلیل پور روڈ کی لمبائی 2.1 کلو میٹر ہے اور اس پر 67 ملین روپے خرچ ہوں گے، حکومت پنجاب نے دونوں منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، قصبہ میں رورل ہیلتھ سنٹر کی تعمیر کے لیے 92 ملین روپے، کمیونٹی ریسکیو 1122 سنٹر بنانے پر 24.7 ملین روپے خرچ ہوں گے، دونوں پراجیکٹس منظوری کے لیے تخمینہ جات متعلقہ محکموں کو بھجوا دیے گئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں پبلک ہیلتھ کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں جبکہ لوکل گورنمنٹ 30 ملین روپے لاگت سے گلیوں، نالیوں کی تعمیر جاری ہے. انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی محکموں کے افسران منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنائیں۔