District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی ہے کہ ضلع گجرات کی پانچوں مارکیٹ کمیٹیاں منڈیوں میں کام کرنیوالے پھڑیوں کی رجسٹریشن کریں
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی ہے کہ ضلع گجرات کی پانچوں مارکیٹ کمیٹیاں منڈیوں میں کام کرنیوالے پھڑیوں کی رجسٹریشن کریں، یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی پھڑیا قانون کے مطابق 2فیصد سے زائد منافع لیکر سبزیاں اور پھل فروخت نہ کرے، گرانفروشی کی روک تھام کیلئے جلد باقاعدگی سے منڈیوں کا دورہ کرونگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹ کمیٹیوں کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ، ای اے ڈی اے محمد صفدر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کی روک تھام اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام افسران و ملازمین کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگی، مارکیٹ کمیٹی کے افسران اشیائے خورد و نوش کی طلب اور رسد پر کڑی نظر رکھیں، منڈی ایپ کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کریں، لائسنس فیس سمیت دیگر مدات میں ریونیو اہداف کا حصول یقینی بنانے کیلئے بھرپور محنت کریں۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے واضع کیا کہ منڈیوں میں لائی جانیوالی تمام سبزیوں، پھلوں کی شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے گی، اس مقصد کیلئے و ہ خود بھی باقاعدگی سے سبزی و فروٹ منڈیوں کے دورے کریں گے اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی نیلامی کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔