ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا، سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے جاری کام کا معائنہ کیا،
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا، سیوریج لائنوں کی صفائی کے لیے جاری کام کا معائنہ کیا، میونسپل کارپوریشن کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ شہر کے بڑے مرکز میں کاروبار کرنیوالے افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے الگ الگ سیپٹک ٹینک بنائیں اور پھر پانی کو َسیوریج نالوں میں ڈالا جائے تاکہ صنعتی فضلہ کو سیوریج لائنوں میں جانے سے روکا جا سکے اور مستقبل میں سیوریج لائنوں کی بندش کے مسائل پر قابو پایا جا سکے. انہوں نے سیوریج لائنوں کی صفائی پر مامور شعبہ سینی ٹیشن کے ملازمین کی کارکردگی کو سراہا اور محنت سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی