District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کاپوریشن سیف انور جپہ نے کہاہے کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے میونسپل کارپوریش
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر / ایڈمنسٹریٹرمیونسپل کاپوریشن سیف انور جپہ نے کہاہے کہ شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے میونسپل کارپوریشن کے تمام شعبہ جات کے افسران و ملازمین فعال انداذ میں خدمات سرانجام دیں،ادارے پر شہریوں کا اعتماد بحال کرنا، حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترناترجیحات میں سر فہرست ہو نا چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہال میں میونسپل کارپوریشن کے افسران و ملازمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی او ایم سی چوہدری اشفاق احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صبح 9 بجے سے 1 بجے تک میونسپل کارپوریشن آفس موجود رہے، انہوں نے افسران سے ان کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی، شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری مناسب احکامات جاری کئے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے افسران و ملازمین کو ہدایت کی کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، نکاسی و فراہمی آب کے مسائل اور شکایات کو کم سے کم وقت میں نمٹایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ افسران و ملازمین کی طرف سے فرائض میں غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، بہتر پرافارمنس کی حوصلے افزائی اور ناقص کارکردگی اور بد عنوانی کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا