District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co

Headlines

ہیڈلائینز

Stay Connected     سوشل میڈیا
District Government Gujrat Facebook District Government Gujrat Twitter District Government Gujrat Google District Government Gujrat Youtube
District Government Gujrat Pakistan
News Stream     تازہ ترین
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر ز میں ہفتہ وار چھٹی کے دن بھی ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے
District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے ہدایت کی ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر ز میں ہفتہ وار چھٹی کے دن بھی ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے، محکمہ صحت کے افسران اس حوالے سے تمام آر ایچ سی کا از سر نو ڈیوٹی روسٹرز جاری کریں، یہ ہدایات انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر شادیوال کے اچانک دورہ کے موقع پر جاری کیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق شہریوں کو طبی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر اتوار کے روز آر ایچ سی شادیوال کے معائنہ کیلئے پہنچے جہاں روسٹر کے مطابق سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھا تاہم میڈیکل آفیسر آن کال تھا، جس کا انہوں نے فوری نوٹس لیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے واضع کیا کہ آر ایچ سی لیول کے ہسپتالوں میں چھٹی کے روز میڈیکل آفیسر کا آن کال ہونا اور مریضوں کو طبی عملہ کے حوالے کرنا قابل قبول نہیں۔ انہوں نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ضلع کے تمام آر ایچ سی لیول ہسپتالوں میں ہفتہ وار تعطیل کے دوران بھی میڈیکل آفیسر کی دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر ہیلتھ کئیر کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔