District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق اکتوبر 2020سے شروع ہونیوالی ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں موصول ہ
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق اکتوبر 2020سے شروع ہونیوالی ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں موصول ہونیوالی1031شکایا ت میں سے 1024کا ازالہ کر دیا گیا ہے، زیر التواء 7شکایات کے جلد ازالہ کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز آفس گجرات میں کھلی کچہری کے بعد بات چیت کے دوران کیا، اے ڈی سی ریونیو سید نذارت علی، اسسٹنٹ کمشنر گجرات سلمان ظفر، تحصیلدار ارشاد احمد، ڈسٹرکٹ انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر یوسف شاہ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری ہر ماہ کے پہلے ورکنگ ڈے پرتحصیل ہیڈ کوارٹرز میں لگائی جاتی ہے جہاں وہ خود بھی موجود ہوتے ہیں جبکہ اے ڈی سی ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، لینڈ ریکارڈ سنٹرز کے انچارج سمیت متعلقہ افسران اور ریونیو عملہ بھی موجود ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اکتوبر تا دسمبر درستگی ریکارڈ، فرد اجراء، انتقالات ملکیت، رجسٹریوں، انکم سرٹیفکیٹ،معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل اور متفرق ریونیو مسائل کے حوالے سے مجموعی طور پر 931 شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے 919کا ازالہ کر دیا گیا جبکہ 12زیر التواء تھیں، یکم جنوری 2021کو تینوں تحصیلوں میں مجموعی طور پر 100شکایات موصول ہوئیں، افسران و عملہ نے بھرپور محنت کے بعد گزشتہ ماہ کی زیر التواء تمام شکایات کو بھی نمٹایا، نئی موصول ہونیوالی نئی شکایات میں سے 93شکایات کا بھی ازالہ کر دیا جبکہ جن درخواستوں پر ضروری کاروائی ناگزیر وجوہات کی بنا پر مکمل نہیں ہو سکی ان کاپراسیس تیز کرنے کیلئے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔