District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ،ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سکیور
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ،ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو سکیورٹی، صفائی سمیت ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، چرچز میں عبادات کے شرکاء ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، نیو ائیر کے موقع پر ون ویلینگ کرنیوالوں کے خلاف بھر پور کاروائی ہو گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جی ظہیر لیاقت، اسسٹنٹ کمشنرز سلمان ظفر، خالد حسین، ممبران کمیٹی سعید شاہ گجراتی، پروفیسر سرفراز جعفری،قاری الطاف الرحمن، مولانا ضیا اللہ شاہ، خادم علی خادم، پادری اعظم مسیح، جیکب پال اور سرکاری افسران بھی موجود تھے. ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا کہ مسیحی برادری کی تعلیم صحت سمیت ہر شعبہ میں خدمات قابل تحسین ہیں، سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے دفاتر میں مسیحی ملازمین کی خوشیوں میں شامل ہوں اور انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گزشتہ سال ایسٹر کے موقع پر مسیحی راہنماؤں نے کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں بھر پور تعاون کیا اور امید ظاہر کی کہ اس سال بھی یہ تعاون جاری رہے گا، انہوں نے ہدایت کی کہ کوشش کی جائے کم عمر بچے اور بزرگ مذہبی اجتماعات میں شرکت نہ کریں، اسی طرح تفریح کے لیے پارکوں میں بھی کرونا سے بچاؤ کے ایس او پیز کو فالو کیا جائے. ڈپٹی کمشنر نے واضع کیا کہ نیو ائیر کے موقع پر ون ویلنگ کرنے یا کسی بھی طرح قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی، اپنی اور دیگر شہریوں کی جانوں کو خطرات سے دوچار کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی. ڈی پی او عمر سلامت نے کہا کہ کرسمَس کی خوشیوں میں سب پاکستانی اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہیں، سکیورٹی کے حوالے سے پولیس پوری طرح الرٹ ہے او ر قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے. انہوں نے ضلع میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لیے علما کرام اور ممبران کمیٹی کی خدمات کو سراہا. مسیحی برادری کے نمائندوں پادری اعظم مسیح اور جیکب پال نے کرسمس کے موقع پر بہترین انتظامات پر حکومت پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے کردار کو سراہا جبکہ علما کرام نے بھی کرسمس کے موقع پر بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کا اعادہ کیا