District Government Gujrat News Pakistan
website designing logo designing ui designing online software development website development on dpanel.co
سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیمنار تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہو ا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سی
District Government Gujrat News District Government Gujrat News District Government Gujrat News
سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی یاد میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سیمنار تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہو ا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کی، سی ای او تحصیل کونسل چوہدری اشفاق احمد،سعید احمد شاہ گجراتی،پروفیسر سرفراز حسین شاہ جعفری،سید الطاف الرحمن اور طلباء و طالبات سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر شہدا کی بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی جبکہ مقررین نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج، پولیس سمیت قانون نافذکرنے والے اداروں کی قربانیوں کو بھی زبردست خرا ج تحسین پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ 16 دسمبر ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب دشمن نے آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم طالب علموں اور انہیں زیو ر تعلیم سے آراستہ کرنیوالے اساتذہ کو خون میں نہلا دیا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس کے شہدا کا خون رنگ لیااور ملک قوم نے ایک نئے عزم کے ساتھ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کا عزم کیا،قومی، سیاسی و عسکری قیادت نے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیاجس پر عمل کرتے ہوئے مسلح افواج اور پولیس سمیت تمام سکیورٹی اداروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرتے ہوئے ملک کی سرحدوں کے اندر دہشت گردوں اورانکے سہولت کاروں کے روپ میں موجو د دشمن کا صفایاکر دیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرکے پوری دنیا کیلئے ایک روشن مثال بن چکا ہے اب یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں امن امان برقرار رکھنے کیلئے متحد رہیں اور کسی بھی دشمن قوت کو موقع نہ دیا جائے کہ وہ قومی مفادات کونقصان پہنچا سکے۔